Tadabbur-e-Quran - Ash-Shu'araa : 215
وَ اخْفِضْ جَنَاحَكَ لِمَنِ اتَّبَعَكَ مِنَ الْمُؤْمِنِیْنَۚ
وَ : اور اخْفِضْ : جھکاؤ جَنَاحَكَ : اپنا بازو لِمَنِ : اس کے لیے جس نے اتَّبَعَكَ : تمہاری پیروی کی مِنَ : سے الْمُؤْمِنِيْنَ : مومنوں
اور جن اہل ایمان نے تمہاری پیروی کی ہے ان کے لئے اپنی شفقت کے بازو جھکائے رکھو
واخفص جناحک لمن اتبعک من المومنین جو لوگ ایمان لا چکے تھے ان کے معاملے میں آپ کو یہ ہدایت ہوئی کہ جس طرح کسی خطرے کو محسوس کر کے مرغی اپنے بچوں کو اپنے پروں کے نیچے چھپائے رکھتی ہے اسی طرح تم ان لوگوں کو اپنی شفقت کے بازوئوں کے نیچے چھپائے رکھو کہ ان میں سے کوئی غفلت کے سبب سے اس عذاب کی زد میں نہ آجائے جس کی خبر دی جا رہی ہے یہ امر یہاں محلوظ رہے کہ آپ ﷺ پر ایمان لانے والوں میں اس عشیرہ قربین کے بہت کم افراد شاملت ہے جن کے اوپر انذار کی ہدایت ہوئی ہے بلکہ یہ زیادہ تر عوام کے طبقہ کے غریب و نادار لوگ تھے جن کو قریش کے اکابر نہایت حقیر سمجھتے تھے لیکن ان کے لئے اس شفقت و رحمت کی ہدایت ہوئی اور ان کے لئے اس انذار کی۔
Top