Tadabbur-e-Quran - Ash-Shu'araa : 41
فَلَمَّا جَآءَ السَّحَرَةُ قَالُوْا لِفِرْعَوْنَ اَئِنَّ لَنَا لَاَجْرًا اِنْ كُنَّا نَحْنُ الْغٰلِبِیْنَ
فَلَمَّا : پس جب جَآءَ : آئے السَّحَرَةُ : جادوگر قَالُوْا : انہوں نے کہا لِفِرْعَوْنَ : فرعون سے اَئِنَّ لَنَا : کیا یقیناً ہمارے لیے لَاَجْرًا : کچھ انعام اِنْ : اگر كُنَّا : ہم ہوئے نَحْنُ : ہم الْغٰلِبِيْنَ : غالب (جمع)
تو جب ساحر جمع ہوئے تو انہوں نے فرعون سے کہا، کیا ہمارے لئے کوئی صلہ بھی ہے اگر ہم ہی غالب رہنے والے ہوئے !
فرعون کی طرف سے ساحروں کی حوصلہ افزائی ساحر جب فرعون کے سامنے حاضر ہوئے تو انہوں نے عام پیشہ وروں کی طرح یہ التجا پیش کی کہ اگر ہم اس مقابلے میں غالب رہے تو سرکار سے بھرپور انعام ملے گا نا ! فرعون نے ان کو اطمینان دلایا کہ انعام تو جو ملنا ہے وہ ملے ہی گا۔ مزید برآں تم پر ایں جانب کی یہ نوازش بھی ہوگی کہ تم مقربنی بارگاہ شاہی میں شامل کئے جائو گے !
Top