Tadabbur-e-Quran - Ash-Shu'araa : 49
قَالَ اٰمَنْتُمْ لَهٗ قَبْلَ اَنْ اٰذَنَ لَكُمْ١ۚ اِنَّهٗ لَكَبِیْرُكُمُ الَّذِیْ عَلَّمَكُمُ السِّحْرَ١ۚ فَلَسَوْفَ تَعْلَمُوْنَ١ؕ۬ لَاُقَطِّعَنَّ اَیْدِیَكُمْ وَ اَرْجُلَكُمْ مِّنْ خِلَافٍ وَّ لَاُوصَلِّبَنَّكُمْ اَجْمَعِیْنَۚ
قَالَ : (فرعون) نے کہا اٰمَنْتُمْ لَهٗ : تم ایمان لائے اس پر قَبْلَ : پہلے اَنْ : کہ میں اٰذَنَ : اجازت دوں لَكُمْ : تمہیں اِنَّهٗ : بیشک وہ لَكَبِيْرُكُمُ : البتہ بڑا ہے تمہارا الَّذِيْ : جس نے عَلَّمَكُمُ : سکھایا ت میں السِّحْرَ : جادو فَلَسَوْفَ : پس جلد تَعْلَمُوْنَ : تم جان لو گے لَاُقَطِّعَنَّ : البتہ میں ضرور کاٹ ڈالوں گا اَيْدِيَكُمْ : تمہارے ہاتھ وَاَرْجُلَكُمْ : اور تمہارے پاؤں مِّنْ : سے۔ کے خِلَافٍ : ایکدوسرے کے خلاف کا وَّلَاُوصَلِّبَنَّكُمْ : اور ضرور تمہیں سولی دوں گا اَجْمَعِيْنَ : سب کو
اس نے کہا، تم نے اس کو مان لیا قبل اس کے کہ میں تم کو اجازت دوں۔ بیشک وہی تمہارا گرو ہے جس نے تمہیں جادو کی تعلیم دی ہے۔ تو تم عنقریب جان لو گے ! میں تمہارے ہاتھ اور پائوں بےترتبن کاٹوں گا اور تم سب کو سولی دوں گا
فرعون کی طرف سے سازش کا ہوا بھرے میدان میں اس طرح کی شکست سے ظاہر ہے کہ فرعون اور اس کے درباریوں کی نہایت سخت رسوائی ہوئی لیکن فرعون آسانی سے شکست ماننے والا آدمی نہیں تھا۔ اس نے حالات کو سنبھالنے کے لئے فوراً ایک سازش کا ہوا کھڑا کردیا۔ ساحروں سے کہا، تم نے میری اجازت کے بغیر اس طرح سب کے سامنے اس شخص پر اپنے ایمان کا جو اعلان کیا ہے یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ یہی تمہارا گروہ ہے جس نے تمہیں جادو کی تعلیم دی ہے۔ تمہاری اور اس کی پہلے سے ملی بھگت تھی کہ اس طرح تم سب کے سامنے اپنی شکست مان لو گے جس سے اس کی دھاک سب کے دلوں پر بیٹھ جائے گی اور ملک کے اندر انقلاب برپا کرنے کی راہ اس شخص کے لئے ہموار ہوجائے گی۔ یہ مملکت کے خلاف تم نے ایک سازش کی ہے اس وجہ سے میں تم کو اور تمہارے اس گروہ کو وہ سزا دوں گا جو حکومت کے باغیوں کو دی جاتی ہے۔ پہلے تمہارے ہاتھ پائوں بےترتیب کاٹے جائیں گے اور پھر عبرت عالم کے لئے تم کو سولی پر لٹکایا جائے گا۔ یہاں امنتم قبل ان ذن لکم کے الفاظ خاص طور پر قابل توجہ ہیں۔ فرعون کا مطلب یہ تھا کہ اگر فی الواقع تم نے اس شخص کو راست باز آدمی سمجھا تھا تو تمہاری خیر خواہی کا تقاضا یہ تھا کہ تم یہ بات پہلے میرے علم میں لاتے اور میں اس کی روشنی میں کوئی فیصلہ کرتا لیکن تم نے میری اجازت کے بغیر سب کچھ بطور خود کر ڈالا جو اس بات کا صاف ثبوت ہے کہ یہ فتح و شکست کا سارا ڈراما تمہاری ایک سازش ہے۔
Top