Tadabbur-e-Quran - An-Naml : 50
وَ مَكَرُوْا مَكْرًا وَّ مَكَرْنَا مَكْرًا وَّ هُمْ لَا یَشْعُرُوْنَ
وَمَكَرُوْا : اور انہوں نے مکر کیا مَكْرًا : ایک تدبیر وَّمَكَرْنَا : اور ہم نے خفیہ تدبیر کی مَكْرًا : ایک تدبیر وَّهُمْ : اور وہ لَا يَشْعُرُوْنَ : نہ جانتے تھے
اور انہوں نے بھی چال چلی اور ہم نے بھی تدبیر کی اور وہ باخبر بھی نہ ہوئے
ومکروا مکرواو مکرنا مکر وھم لایشعرون فانظر کیف کان عاقبہ مکرھم انا رمرنھم وقومھم اجمعین (51-50) مفسدین کی چال کے مقابل میں اللہ تعالیٰ کی تدبیر ان مفسدین نے جو چال چلی اس کا ذکر اوپر کی آیات میں ہوا۔ اس کے مقابل میں اللہ تعالیٰ نے جو تدبیر اختیار فرمائی اس کا ذکر سورة شعراء اور بعض پچھلی سورتوں میں گزر چکا ہے فرمایا کہ دیکھ لو، ان کی چال کا انجام کیا ہوا انا دمرنھم قومھم اجمعین یہ اسی انجام کی وضاحت ہے کہ ہم نے ان مفسدین اور کی ساری قوم کو پامال کر کے رکھ دیا۔
Top