Tadabbur-e-Quran - Al-Qasas : 63
قَالَ الَّذِیْنَ حَقَّ عَلَیْهِمُ الْقَوْلُ رَبَّنَا هٰۤؤُلَآءِ الَّذِیْنَ اَغْوَیْنَا١ۚ اَغْوَیْنٰهُمْ كَمَا غَوَیْنَا١ۚ تَبَرَّاْنَاۤ اِلَیْكَ١٘ مَا كَانُوْۤا اِیَّانَا یَعْبُدُوْنَ
قَالَ : کہیں گے الَّذِيْنَ : وہ جو حَقَّ : ثابت ہوگیا عَلَيْهِمُ : ان پر الْقَوْلُ : حکم (عذاب) رَبَّنَا : اے ہمارے رب هٰٓؤُلَآءِ : یہ ہیں الَّذِيْنَ : وہ جنہیں اَغْوَيْنَا : ہم نے بہکایا اَغْوَيْنٰهُمْ : ہم نے بہکایا انہیں كَمَا : جیسے غَوَيْنَا : ہم بہکے تَبَرَّاْنَآ : ہم بیزاری کرتے ہیں اِلَيْكَ : تیری طرف مَا كَانُوْٓا : وہ نہ تھے اِيَّانَا : صرف ہماری يَعْبُدُوْنَ : بندگی کرتے
تو جن پر خدا کی بات پوری ہوچکی ہوگی وہ کہیں گے : اے ہمارے رب ! یہ لوگ ہیں جن کو ہم نے گمراہ کیا، ہم نے ان کو اسی گمراہ کیا جس طرح ہم خود گمراہ ہوئے۔ ہم تیرے حضور ان سے اعلان برأت کرتے ہیں۔ یہ ہم کو نہیں پوجتے رہے ہیں
گمراہ لیڈروں اور ان کے پیروئوں کی جو قی پیزار حق علیھم القول سے مراد مشرکین کے وہ لیڈر ہیں جن کے لئے خدا کا فیصلہ عذاب صادر ہوجائے گا فرمایا کہ گمراہ لوگ آخری عذر کے طور پر اپنے لیڈروں کی طرف اشارہ کریں گے کہ اے ہمارے رب ! دراصل یہ لوگ ہیں جنہوں نے ہمیں گمراہ کیا، اگر یہ ہمیں گمراہ نہ کرتے تو ہم گمراہ نہ ہوتے۔ اغریتھم کما غوینا ان کے لیڈر جھٹ جواب دیں گے کہ ہم جو کچھ خود تھے وہی ہم نے ان کو بنایا۔ یہ خود شامت زدہ تھے کہ انہوں نے ہماری پیروی کی۔ تبرانا الیک یعنی ہم ان کے اعمال کی ذمہ داری سے تیرے حضور میں اپنی برأت کا اعلان کرتے ہیں۔ ماکانوآ ایانا یعبدون یہ لوگ ہماری پرستش نہیں کرتے رہے ہیں کہ ہمارے اوپر ان کی کوئی ذمہ داری ہو۔ یہ اپنی آزادی رائے اور اپنی پسند سے ہماری باتیں مانتے رہے ہیں۔ … گمراہ لیڈروں اور ان کے پیروئوں کی یہ جو قی پیزار قرآن مجید میں کئی جگہ مذکور ہوئی ہے ہم ایک مثال اعراف سے پیش کرتے ہیں۔ آیت (الاعراف 39-38) حکم ہوگا، داخل ہو جائو دوزخ میں ان گروہوں کے ساتھ جو جنوں اور انسانوں میں سے تم سے پہلے داخل ہوئے۔ جب جب داخل ہوگا کوئی گروہ وہ اپنے ہم مشریوں پر لعنت کرے گا۔ یہاں تک کہ جب سب اس میں اکٹھے ہو لیں گے پچھلے اگلوں کے باب میں کہیں گے، اے ہمارے رب ! یہ لوگ ہیں جنہوں نے ہمیں گمراہ کیا تو ان کو دونا عذاب دوزخ دے۔ ارشاد ہوگا، تم میں سے ہر ایک کے لئے دونا عذاب ہے لیکن تم جانتے نہیں اور اگلے پچھلوں سے کہیں گے، تمہیں بھی تو ہم پر کوئی فضیلت نہ حاصل ہوئی تو اپنے عمل کی پاداش میں اب عذاب چکھو۔ حم السجدۃ آیت 47 کے تحت ان شاء اللہ، ہم اس کی مزید وضاحت کریں گے۔
Top