Tadabbur-e-Quran - As-Saaffaat : 114
وَ لَقَدْ مَنَنَّا عَلٰى مُوْسٰى وَ هٰرُوْنَۚ
وَلَقَدْ : اور البتہ تحقیق مَنَنَّا : ہم نے احسان کیا عَلٰي مُوْسٰى وَهٰرُوْنَ : موسیٰ پر اور ہارون پر
اور ہم نے موسیٰ اور ہ اورن پر اپنا فضل کیا
ولقد مننا علی موسیٰ وھرون ونجینما و قومھما من الکرب العظیم ونصرھم فکانوا ھم الغلبین (116-114) حضرت موسیٰ اور ان کی قوم حضرت ابراہیم ؑ کے بعد سب سے زیادہ جلیل القدر رسول حضرت موسیٰ و حضرت ہ اورن (علیہما السلام) ہیں جو ایک جبار دشمن کو شکست دے کر ایک عظیم الشان امت کے بانی ہوئے اور جن کی لائی ہوئی شریعت ایک مدت دراز تک ایک وسیع دنیا پر حکمت ران رہی۔ فرمایا کہ ہم نے موسیٰ اور ہ اورن کو بھی اپنی شریعت و ہدایت کے فضل سے نوازا اور ان کو اور ان کی قوم … بنی اسرائیل … کو ایک بہت بڑی کلفت … فرعونیوں کی غلامی … سے نجات دی اور ان کی مدد کی تو بالآخر وہی غالب رہے۔ نصرنھم میں ان نصرتوں کی طرف بھی اشارہ ہے جو بنی اسرائیل کو من حیث القوم ان کے دشمنوں کے مقابل مصر سے نکلنے کے بعد حاصل ہوئیں۔
Top