Tadabbur-e-Quran - Az-Zumar : 70
وَ وُفِّیَتْ كُلُّ نَفْسٍ مَّا عَمِلَتْ وَ هُوَ اَعْلَمُ بِمَا یَفْعَلُوْنَ۠   ۧ
وَوُفِّيَتْ : اور پورا پورا دیا جائے گا كُلُّ نَفْسٍ : ہر شخص مَّا عَمِلَتْ : جو اس نے کیا (اس کے اعمال) وَهُوَ : اور وہ اَعْلَمُ : خوب جانتا ہے بِمَا يَفْعَلُوْنَ : جو کچھ وہ کرتے ہیں
اور ہر جان کو جو کچھ اس نے کیا ہوگا پورا کیا جائے گا اور وہ خوب جانتا ہے جو کچھ وہ کرتے رہے ہیں
ووفیت کل نفس ماعملت وھوا علم بما یفعلون 70 یہ وھم لایظلموکن کی وضاحت ہے کہ ہر ایک کو وہی دیا جائے گا جو اس نے کیا ہوگا اور پورا پورا دیا جائے گا۔ اس میں کوئی کمی بیشی نہیں کی جائے گی اس وجہ سے کسی ناانصافی کا کوئی سوال نہیں ہے۔ ہر ایک اپنی ہی بوئی ہوئی فصل کاٹے گا اور اپنے ہی لگائے ہوئے درخت کا پھل چکھے گا۔ وھواعلم بما یفعلون اور اس کا بھی کوئی امکان نہی ہے کہ خدا کسی کا کوئی عمل بھول جائے۔ لوگ جو کچھ کر رہے ہیں وہ اس سے اچھی طرح واقف ہے اور ہر چیز اس کے واضح رجسٹر میں درج ہے۔ اس ساری تفصیل سے مدعا مشرکین کی آنکھیں کھولنا ہے کہ وہ کیا آرزوئیں لئے بیٹھے ہیں اور اصل حقیقت کیا ہے جس سے سب کو لازماً دوچار ہونا ہے۔
Top