Tadabbur-e-Quran - Al-Fath : 14
وَ لِلّٰهِ مُلْكُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ١ؕ یَغْفِرُ لِمَنْ یَّشَآءُ وَ یُعَذِّبُ مَنْ یَّشَآءُ١ؕ وَ كَانَ اللّٰهُ غَفُوْرًا رَّحِیْمًا
وَلِلّٰهِ : اور اللہ کیلئے مُلْكُ : بادشاہت السَّمٰوٰتِ : آسمانوں کی وَالْاَرْضِ ۭ : اور زمین يَغْفِرُ : وہ بخش دے لِمَنْ : جس کو يَّشَآءُ : وہ چاہے وَيُعَذِّبُ : اور عذاب دے مَنْ يَّشَآءُ ۭ : جس کو وہ چاہے وَكَانَ اللّٰهُ : اور ہے اللہ غَفُوْرًا : بخشنے والا رَّحِيْمًا : مہربان
اور آسمانوں اور زمین کی بادشاہی اللہ کی ہے وہی بخشے گا جس کو چاہے گا اور سزا دے گا جس کو چاہے گا اور اللہ مغفرت فرمانے والا اور رحیم ہے۔
وللہ ملک السموت والارض یغفرلمن یشآء و یعذب من یشآء وکان اللہ غفوراً رحیما 14 اور یہ لوگ یہ بات بھی یاد رکھیں کہ خدا کی پکڑ سے کوئی اور بچانے والا نہیں ہوگا۔ آسمان اور زمین کی بادشاہی خدا ہی کی ہے کوئی دوسرا اس کی اس بادشاہی میں شریک نہیں ہے۔ وہی جس کو چاہے گا بخشے گا جس کو چاہے گا سزا دے گا۔ وکان اللہ غفوراً رحیماً البتہ یہ اطمینان ہر شخص کو رکھنا چاہئے کہ اللہ تعالیٰ غفور رحیم ہے۔ وہ لوگوں کو پکڑنا اور سزا دینا نہیں بلکہ ان پر مہربانی کرنا چاہتا ہے۔ اس وجہ سے لوگوں کو چاہئے کہ وہ غلط سہارے ڈھونڈنے کے بجائے اس کی رضا طلبی کی وہ راہ اتخیار کریں جو اس نے اپنے پیغمبر کے ذریعہ سے لوگوں کے لئے کھولی ہے۔
Top