Tadabbur-e-Quran - Al-Haaqqa : 15
فَیَوْمَئِذٍ وَّقَعَتِ الْوَاقِعَةُۙ
فَيَوْمَئِذٍ : تو اس دن وَّقَعَتِ الْوَاقِعَةُ : واقع ہوجائے گی واقع ہونے والی
تو اس دن واقع ہونے والی واقع ہوجائے گی
’فَیَوْمَئِذٍ وَقَعَتِ الْوَاقِعَۃُ‘۔ فرمایا کہ اس دن وہ واقع ہونے والی واقع ہو جائے گی جس کو تم بہت بعید از امکان خیال کیے بیٹھے ہو۔ اوپر کی آیات میں قیامت کو ’حَآقَّۃ‘ اور ’قَارِعَۃ‘ وغیرہ کے الفاظ سے تعبیر فرمایا گیا ہے یہاں اس کو لفظ ’وَاقِعَۃ‘ سے تعبیر کیا ہے جس میں اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ کوئی اس کو بعید از امکان چیز سمجھتا ہے تو سمجھے اللہ تعالیٰ کے نزدیک یہ ایک امر واقعی ہے جو لازماً ایک دن پیش آ کے رہے گا۔
Top