Tadabbur-e-Quran - Al-Haaqqa : 52
فَسَبِّحْ بِاسْمِ رَبِّكَ الْعَظِیْمِ۠   ۧ
فَسَبِّحْ : پس تسبیح بیان کیجئے بِاسْمِ رَبِّكَ الْعَظِيْمِ : اپنے رب عظیم کے نام کی
تو تم اپنے رب عظیم کے نام کی تسبیح کرو۔
یہ نبی ﷺ کے لیے تسلی ہے کہ جو جھٹلا رہے ہیں ان کی روش سے بددل نہ ہو بلکہ صبر و انتظار اور اپنے رب عظیم کے نام کی تسبیح کرو۔ یہ تسبیح تمہارے لیے حصول صبر اور قوت و اعتماد کا ذریعہ ہو گی۔ اللہ تعالیٰ بڑی قدرت و عظمت والا ہے۔ جب وقت آ جائے گا تو وہ ان سرکشوں کو دکھا دے گا کہ اس کی ہر بات کس طرح پوری ہوتی ہے۔
Top