Tadabbur-e-Quran - Al-Ghaashiya : 23
اِلَّا مَنْ تَوَلّٰى وَ كَفَرَۙ
اِلَّا : مگر مَنْ : جس نے تَوَلّٰى : منہ موڑا وَكَفَرَ : اور کفر کیا
رہا وہ منہ موڑے اور انکار کرے گا
یہاں حرف استثناء سے پہلے کلام میں کچھ حذف ہے جو قرینہ سے سمجھا جاتا ہے۔ اس حذف کو کھول دیجیے تو پوری بات یوں ہو گی کہ ’جو صاحب توفیق ہوں گے وہ آپ کی دعوت سے فیض پائیں گے‘ رہے وہ جو منہ موڑیں اور کفر کریں گے تو اللہ ان کو سب سے بڑے عذاب کا مزا چکھائیں گے۔
Top