Tafheem-ul-Quran - Yunus : 96
اِنَّ الَّذِیْنَ حَقَّتْ عَلَیْهِمْ كَلِمَتُ رَبِّكَ لَا یُؤْمِنُوْنَۙ
اِنَّ الَّذِيْنَ : بیشک وہ لوگ جو حَقَّتْ : ثابت ہوگئی عَلَيْهِمْ : ان پر كَلِمَتُ : بات رَبِّكَ : تیرا رب لَا يُؤْمِنُوْنَ : وہ ایمان نہ لائیں گے
حقیقت یہ ہے کہ جن لوگوں پر تیرے ربّ کا قول راست آگیا 97ہے اُن کے سامنے خواہ کوئی نشانی آجائے
سورة یُوْنُس 97 یعنی یہ قول کہ جو لوگ خود طالب حق نہیں ہوتے، اور جو اپنے دلوں پر ضد، تعصب اور ہٹ دھرمی کے قفل چڑھائے اور جو دنیا کے عشق میں مدہوش اور عاقبت سے بےفکر ہوتے ہیں انہیں ایمان کی توفیق نصیب نہیں ہوتی۔
Top