Kashf-ur-Rahman - Al-A'raaf : 2
وَّ اتَّبِعْ مَا یُوْحٰۤى اِلَیْكَ مِنْ رَّبِّكَ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ كَانَ بِمَا تَعْمَلُوْنَ خَبِیْرًاۙ
وَّاتَّبِعْ : اور پیروی کریں مَا يُوْحٰٓى : جو وحی کیا جاتا ہے اِلَيْكَ : آپ کی طرف مِنْ رَّبِّكَ ۭ : آپ کے رب (کی طرف) سے اِنَّ اللّٰهَ : بیشک اللہ كَانَ : ہے بِمَا : اس سے جو تَعْمَلُوْنَ : تم کرتے ہو خَبِيْرًا : خبردار
اور آپ کے رب کی جانب سے جو حکم آپکی طرف بھیجا جائے آپ اس کا اتباع کیجئے بیشک اللہ تعالیٰ ان تمام کاموں سے با خبر ہے جو تم لوگ کرتے ہو
2۔ اور آپ کے پروردگار کی جانب سے جو حکم آپ کی طرف بھیجا گیا ہے اور جو وحی آپ کی جانب کی گئی ہے آپ اس کی اتباع اور پیروی کیجئے بلا شبہ اللہ تعالیٰ ان تمام کاموں سے با خبر ہے جو تم لوگ کرتے ہو اور اللہ تعالیٰ تمہارے سب اعمال کی پوری خبر رکھتا ہے ، یعنی آپ تو صرف اس کا اتباع کیجئے جو وحی آپ کی جانب کی جاتی ہے۔
Top