Tafheem-ul-Quran - Al-Muminoon : 87
سَیَقُوْلُوْنَ لِلّٰهِ١ؕ قُلْ اَفَلَا تَتَّقُوْنَ
سَيَقُوْلُوْنَ : جلد (ضرو) وہ کہیں گے لِلّٰهِ : اللہ کا قُلْ : فرما دیں اَفَلَا تَتَّقُوْنَ : کیا پس تم نہیں ڈرتے
یہ ضرور کہیں گے اللہ79۔ کہو، پھر تم ڈرتے کیوں نہیں؟ 80
سورة الْمُؤْمِنُوْن 79 اصل میں لفظ للہ استعمال ہوا ہے، یعنی " یہ سب چیزیں بھی للہ کی ہیں "۔ ہم نے ترجمے میں محض اردو زبان کے حسن کلام کی خاطر وہ اسلوب اختیار کیا ہے۔ سورة الْمُؤْمِنُوْن 80 یعنی، پھر کیوں تمہیں اس سے بغاوت کرتے اور اس کے سوا دوسروں کی بندگی کرتے ہوئے ڈر نہیں لگتا ؟ اور کیوں تم کو یہ خوف لاحق نہیں ہوتا کہ آسمان و زمین کے فرمانروا نے اگر کبھی ہم سے حساب لیا تو ہم کیا جواب دیں گے ؟
Top