Tafheem-ul-Quran - Al-Ghaafir : 48
قَالَ الَّذِیْنَ اسْتَكْبَرُوْۤا اِنَّا كُلٌّ فِیْهَاۤ١ۙ اِنَّ اللّٰهَ قَدْ حَكَمَ بَیْنَ الْعِبَادِ
قَالَ : کہیں گے الَّذِيْنَ : وہ لوگ جو اسْتَكْبَرُوْٓا : بڑے بنتے تھے اِنَّا كُلٌّ : بیشک ہم سب فِيْهَآ ۙ : اس میں اِنَّ اللّٰهَ : بیشک اللہ قَدْ حَكَمَ : فیصلہ کرچکا ہے بَيْنَ الْعِبَادِ : بندوں کے درمیان
وہ بڑے بننے والے جواب دیں گے”ہم سب یہاں ایک حال میں ہیں، اور اللہ بندوں کے درمیان فیصلہ کر چکا ہے۔“ 65
سورة الْمُؤْمِن 65 یعنی ہم اور تم، دونوں ہی سزا یافتہ ہیں، اور اللہ کی عدالت سے جس کو جو سزا ملنی تھی مل چکی ہے۔ اس کے فیصلے کو بدلنا، یا اس کی دی ہوئی سزا میں کمی بیشی کردینا اب کسی کے اختیار میں نہیں ہے۔
Top