Tafheem-ul-Quran - At-Tur : 12
الَّذِیْنَ هُمْ فِیْ خَوْضٍ یَّلْعَبُوْنَۘ
الَّذِيْنَ : وہ لوگ هُمْ : وہ فِيْ خَوْضٍ : جھگڑے میں يَّلْعَبُوْنَ : اچھل کود کر رہے ہیں
جو آج کھیل کے طور پر اپنی حجّت بازیوں میں لگے ہوئے ہیں۔ 9
سورة الطُّوْر 9 مطلب یہ ہے کہ نبی سے قیامت اور آخرت اور جنت و دوزخ کی خبریں سن کر انہیں مذاق کا موضوع بنا رہے ہیں اور سنجیدگی کے ساتھ ان پر غور کرنے کے بجائے محض تفریحاً ان پر باتیں چھانٹ رہے ہیں۔ آخرت پر ان کی بحثوں کا مقصود حقیقت کو سمجھنے کی کوشش نہیں ہے، بلکہ ایک کھیل ہے جس سے یہ دل بہلاتے ہیں اور انہیں کچھ ہوش نہیں ہے کہ فی الواقع یہ کس انجام کی طرف چلے جا رہے ہیں۔
Top