Tafheem-ul-Quran - Al-Haaqqa : 12
لِنَجْعَلَهَا لَكُمْ تَذْكِرَةً وَّ تَعِیَهَاۤ اُذُنٌ وَّاعِیَةٌ
لِنَجْعَلَهَا : تاکہ ہم بنادیں اس کو لَكُمْ : تمہارے لیے تَذْكِرَةً : یاد دہانی وَّتَعِيَهَآ : اور یاد رکھیں اس کو اُذُنٌ : کان وَّاعِيَةٌ : یاد رکھنے والے
کہ اِس واقعہ کو تمہارے لیے ایک سبق آموز یادگار بنادیں  اور یاد رکھنے والے کان اس کی یاد محفوظ رکھیں۔ 9
سورة الْحَآقَّة 9 یعنی وہ کان نہیں جو سنی ان سنی کردیں اور جن کے پردے پر سے آواز چٹ کر گزر جائے، بلکہ وہ لوگ جو اس واقعہ کو سن کر اسے یاد رکھیں، اس سے عبرت حاصل کریں اور اس بات کو کبھی نہ بھولیں کہ آخرت کے انکار اور خدا کے رسول کی تکذیب کا انجام کیسا ہولناک ہوتا ہے۔
Top