Tafheem-ul-Quran - An-Naba : 25
اِلَّا حَمِیْمًا وَّ غَسَّاقًاۙ
اِلَّا : مگر حَمِيْمًا : کھولتا وَّغَسَّاقًا : اور زخموں کا دھوؤن
کچھ ملے گا تو بس گرم پانی اور زخموں کا دھوون،16
سورة النَّبَا 16 اصل میں لفظ غساق استعمال ہوا ہے جس کا اطلاق پیپ، لہو، کچ لہو، اور آنکھوں اور کھالوں سے بننے والی ان تمام رطوبتوں پر ہوتا ہے جو شدید تعذیب کی وجہ سے بہ نکلتی ہوں۔ اس کے علاوہ یہ لفظ ایسی چیز کے لیے بھی بولا جاتا ہے جس میں سخت تعفن اور سڑاند ہو۔
Top