Tafseer-al-Kitaab - Yunus : 29
فَكَفٰى بِاللّٰهِ شَهِیْدًۢا بَیْنَنَا وَ بَیْنَكُمْ اِنْ كُنَّا عَنْ عِبَادَتِكُمْ لَغٰفِلِیْنَ
فَكَفٰى : پس کافی بِاللّٰهِ : اللہ شَهِيْدًۢا : گواہ بَيْنَنَا : ہمارے درمیان وَبَيْنَكُمْ : اور تمہارے درمیان اِنْ : کہ كُنَّا : ہم تھے عَنْ : سے عِبَادَتِكُمْ : تمہاری بندگی لَغٰفِلِيْنَ : البتہ بیخبر (جمع)
(آج کے دن) ہمارے اور تمہارے درمیان بس اللہ ہی گواہ ہے، (وہ جانتا ہے کہ) ہم تمہاری عبادت سے بالکل بیخبر تھے۔
[21] یعنی وہ تمام فرشتے جن کو دیویاں قرار دے کر پوجا گیا اور انبیاء، اولیاء اور جنات جن کو اللہ کا شریک ٹھہرایا گیا تھا۔ وہ اپنے پرستاروں سے صاف کہہ دیں گے کہ ہمیں تو خبر تک نہ تھی کہ تم ہماری عبادت بجا لا رہے ہو۔
Top