Tafseer-al-Kitaab - Hud : 103
اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیَةً لِّمَنْ خَافَ عَذَابَ الْاٰخِرَةِ١ؕ ذٰلِكَ یَوْمٌ مَّجْمُوْعٌ١ۙ لَّهُ النَّاسُ وَ ذٰلِكَ یَوْمٌ مَّشْهُوْدٌ
اِنَّ : بیشک فِيْ ذٰلِكَ : اس میں لَاٰيَةً : البتہ نشانی لِّمَنْ خَافَ : اس کے لیے جو ڈرا عَذَابَ الْاٰخِرَةِ : آخرت کا عذاب ذٰلِكَ : یہ يَوْمٌ : ایک دن مَّجْمُوْعٌ : جمع ہوں گے لَّهُ : اس میں النَّاسُ : سب لوگ وَذٰلِكَ : اور یہ يَوْمٌ : ایک دن مَّشْهُوْدٌ : پیش ہونے کا
(اور) حقیقت یہ ہے کہ اس میں ہر اس شخص کے لئے ایک نشانی ہے جو آخرت کے عذاب کا خوف رکھتا ہو۔ یہ (آخرت کا دن) وہ دن ہوگا جب (تمام) انسان اکٹھے کئے جائیں گے اور وہ دن ہے حاضری کا۔
[53] یعنی عبرت و نصیحت۔
Top