Tafseer-al-Kitaab - An-Nahl : 4
خَلَقَ الْاِنْسَانَ مِنْ نُّطْفَةٍ فَاِذَا هُوَ خَصِیْمٌ مُّبِیْنٌ
خَلَقَ : پیدا کیا اس نے الْاِنْسَانَ : انسان مِنْ : سے نُّطْفَةٍ : نطفہ فَاِذَا : پھر ناگہاں هُوَ : وہ خَصِيْمٌ : جھگڑا لو مُّبِيْنٌ : کھلا
اس نے انسان کو نطفے سے پیدا کیا پھر وہ دیکھتے ہی دیکھتے کھلم کھلا (اللہ ہی کے مقابلے میں) ایک جھگڑالو ہستی بن گیا۔
[4] یعنی منی کی بوند سے۔ [5] اس آیت میں قدرت الٰہی کی اس کرشمہ سازی پر توجہ دلائی ہے کہ اللہ نے نطفے کے ایک حقیر قطرے سے انسان کو پیدا کیا ہے وہ خود اللہ ہی کے مقابلہ میں جھگڑنے پر اتر آتا ہے۔ جس میں بحث و نزاع کی قوت ہوتی ہے اور جو بال کی کھال نکالنے لگتا ہے۔
Top