Tafseer-al-Kitaab - An-Nahl : 83
یَعْرِفُوْنَ نِعْمَتَ اللّٰهِ ثُمَّ یُنْكِرُوْنَهَا وَ اَكْثَرُهُمُ الْكٰفِرُوْنَ۠   ۧ
يَعْرِفُوْنَ : وہ پہچانتے ہیں نِعْمَتَ : نعمت اللّٰهِ : اللہ ثُمَّ : پھر يُنْكِرُوْنَهَا : منکر ہوجاتے ہیں اسکے وَاَكْثَرُهُمُ : اور ان کے اکثر الْكٰفِرُوْنَ : کافر (جمع) ناشکرے
یہ اللہ کی نعمتوں کو پہچانتے ہیں پھر بھی ان سے انکار کرتے ہیں اور ان میں اکثر ناشکرے ہیں۔
[51] مشرکین اس بات کے منکر نہ تھے کہ تمام نعمتیں اللہ ہی کی دی ہوئی ہیں مگر ان کا عقیدہ یہ تھا کہ یہ نعتیں ان کے دیویوں، دیوتاؤں، بزرگوں اور ولیوں کی مداخلت سے انھیں ملی ہیں۔ اس لئے وہ ان نعمتوں کے شکریئے میں غیر اللہ کو بھی شریک کرتے تھے۔
Top