Tafseer-al-Kitaab - An-Nahl : 84
وَ یَوْمَ نَبْعَثُ مِنْ كُلِّ اُمَّةٍ شَهِیْدًا ثُمَّ لَا یُؤْذَنُ لِلَّذِیْنَ كَفَرُوْا وَ لَا هُمْ یُسْتَعْتَبُوْنَ
وَيَوْمَ : اور جس دن نَبْعَثُ : ہم اٹھائیں گے مِنْ : سے كُلِّ : ہر اُمَّةٍ : امت شَهِيْدًا : ایک گواہ ثُمَّ : پھر لَا يُؤْذَنُ : نہ اجازت دی جائے گی لِلَّذِيْنَ : وہ لوگ كَفَرُوْا : انہوں نے کفر کیا (کافر) وَ : اور لَا هُمْ : نہ وہ يُسْتَعْتَبُوْنَ : عذر قبول کیے جائیں گے
(لوگو، اس دن کو یاد کرو) جس دن ہم ہر امت میں سے ایک گواہ اٹھا کھڑا کریں گے، پھر کافروں کو اجازت نہ دی جائے گی (کہ کچھ عذر و معذرت پیش کرسکیں) اور نہ ہی ان سے توبہ کرنے کو کہا جائے گا۔
[52] یہ گواہ اسی امت کا رسول ہوگا جو گواہی دے گا کہ اس نے تمام احکام کی تبلیغ پوری پوری کردی تھی اس پر بھی امت منکر و باغی ہی رہی۔ [53] مطلب یہ ہے کہ ان کے جرائم ایسی صریح اور ناقابل تردید شہادتوں سے ثابت کردیئے جائیں گے کہ ان کے لئے اپنی صفائی پیش کرنے کی کوئی گنجائش باقی نہ رہے گی۔ [54] کیونکہ وہ دن فیصلے کا ہوگا معافی طلب کرنے کا نہیں۔
Top