Tafseer-al-Kitaab - Al-Anbiyaa : 76
وَ نُوْحًا اِذْ نَادٰى مِنْ قَبْلُ فَاسْتَجَبْنَا لَهٗ فَنَجَّیْنٰهُ وَ اَهْلَهٗ مِنَ الْكَرْبِ الْعَظِیْمِۚ
وَنُوْحًا : اور نوح اِذْ نَادٰي : جب پکارا مِنْ قَبْلُ : اس سے پہلے فَاسْتَجَبْنَا : تو ہم نے قبول کرلی لَهٗ : اس کی فَنَجَّيْنٰهُ : پھر ہم نے اسے نجات دی وَاَهْلَهٗ : اور اس کے لوگ مِنَ : سے الْكَرْبِ : بےچینی الْعَظِيْمِ : بڑی
اور (اے پیغمبر، لوگوں کو) نوح (کا واقعہ بھی یاد دلاؤ) جب اس نے (ہمیں) پکارا تھا (اور یہ زمانہ ابراہیم سے بہت) پہلے (کا واقعہ ہے) تو ہم نے اس کی (دعا) سن لی اور اسے اور اس کے گھر والوں کو کرب عظیم سے نجات دی
[39] اشارہ ہے اس دعا کی طرف جو نوح (علیہ السلام) نے ایک مدت دراز تک اپنی قوم کی اصلاح کے لئے مسلسل کوشش کرتے رہنے کے بعد آخرکار تھک کر مانگی تھی کہ '' اے میرے رب، زمین پر ایک کافر بھی نہ چھوڑ۔ '' ( سورة نوح آیت 26 صفحہ (1436 [40] یعنی وہ بھاری غم جس میں وہ قوم کی تکذیب و ایذا رسانی کی وجہ سے مبتلا تھے۔
Top