Tafseer-al-Kitaab - Al-Hajj : 6
ذٰلِكَ بِاَنَّ اللّٰهَ هُوَ الْحَقُّ وَ اَنَّهٗ یُحْیِ الْمَوْتٰى وَ اَنَّهٗ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌۙ
ذٰلِكَ : یہ بِاَنَّ : اس لیے کہ اللّٰهَ : اللہ هُوَ الْحَقُّ : وہی برحق وَاَنَّهٗ : اور یہ کہ وہ يُحْيِ : زندہ کرتا ہے الْمَوْتٰى : مردوں وَاَنَّهٗ : اور یہ کہ وہ عَلٰي : پر كُلِّ شَيْءٍ : ہر شے قَدِيْرٌ : قدرت رکھنے والا
یہ (سب کچھ) اس وجہ سے ہے کہ اللہ برحق (کی ہستی ایک حقیقت) ہے اور وہ (قیامت میں) مردوں کو زندہ کرے گا اور وہی ہر چیز پر قادر ہے۔
[9] یعنی اللہ کی ہستی ایک حقیقت ہے اور تمہارا یہ گمان محض باطل ہے کہ موت کے بعد دوبارہ زندگی ممکن نہیں۔ یہ سارے واقعات جو بیان ہوئے ہیں اللہ کے کمال قدرت وحکمت و صنعت پر دلیل ہیں۔
Top