Tafseer-al-Kitaab - Al-Hajj : 70
اَلَمْ تَعْلَمْ اَنَّ اللّٰهَ یَعْلَمُ مَا فِی السَّمَآءِ وَ الْاَرْضِ١ؕ اِنَّ ذٰلِكَ فِیْ كِتٰبٍ١ؕ اِنَّ ذٰلِكَ عَلَى اللّٰهِ یَسِیْرٌ
اَلَمْ تَعْلَمْ : کیا تجھے معلوم نہیں اَنَّ اللّٰهَ : کہ اللہ يَعْلَمُ : جانتا ہے مَا : جو فِي السَّمَآءِ : آسمانوں میں وَالْاَرْضِ : اور زمین اِنَّ : بیشک ذٰلِكَ : یہ فِيْ كِتٰبٍ : کتاب میں اِنَّ : بیشک ذٰلِكَ : یہ عَلَي اللّٰهِ : اللہ پر يَسِيْرٌ : آسان
(اے پیغمبر، ) کیا تم نہیں جانتے کہ جو کچھ آسمان و زمین میں ہے اللہ اس سے (بخوبی) واقف ہے۔ یہ سب کچھ ایک کتاب میں درج ہے۔ پس یہ (فیصلہ کرنا) اللہ کے نزدیک (بہت) آسان ہے۔
[48] یعنی لوح محفوظ میں۔ [49] یعنی جب حکومت کے ساتھ علم بھی اللہ کا کامل ہے تو اسے فیصلہ صادر کرنے میں دیر ہی کیا لگ سکتی ہے۔
Top