Tafseer-al-Kitaab - Al-Muminoon : 2
الَّذِیْنَ هُمْ فِیْ صَلَاتِهِمْ خٰشِعُوْنَۙ
الَّذِيْنَ : اور جو هُمْ : وہ فِيْ صَلَاتِهِمْ : اپنی نمازوں میں خٰشِعُوْنَ : خشوع (عاجزی) کرنے والے
جو اپنی نماز میں خشوع رکھنے والے ہیں۔
[1] خشوع کے معنی ہیں کسی کے سامنے خوف وہیبت سے ساکن اور پست ہونا۔ اس کا تعلق دل سے بھی ہے اور جسم کی ظاہر حالت سے بھی۔ اصل خشوع دل کا ہے اور جسم کا خشوع اس کے تابع ہے۔ جب نماز میں دل خاشع و خائف ہوگا تو خیالات ادھر سے ادھر بھٹکتے نہیں پھریں گے، ایک ہی مقصود پر جم جائیں گے۔ پھر خوف وہیبت کے آثار جسم پر بھی ظاہر ہوں گے۔ مثلاً سر جھکانا، نگاہ پست رکھنا، دست بستہ کھڑا ہونا، ادھر ادھر نہ تاکنا، کپڑے یا داڑھی وغیرہ سے نہ کھیلنا وغیرہ۔
Top