Tafseer-al-Kitaab - Ash-Shu'araa : 199
فَقَرَاَهٗ عَلَیْهِمْ مَّا كَانُوْا بِهٖ مُؤْمِنِیْنَؕ
فَقَرَاَهٗ : پھر وہ پڑھتا اسے عَلَيْهِمْ : ان کے سامنے مَّا : نہ كَانُوْ : وہ ہوتے بِهٖ : اس پر مُؤْمِنِيْنَ : ایمان لانے والے
پھر وہ اسے ان کو پڑھ کر سناتا تب بھی یہ لوگ اس پر ایمان نہ لاتے۔
[33] کفار کہتے تھے کہ قرآن عربی زبان میں ہے اور اس نبی کی زبان بھی عربی ہے اس لئے قرآن اس نے خود تصنیف کرلیا ہے اگر غیرزبان والے پر عربی قرآن اترتا تو ہم یقین کرتے۔ اس پر ارشاد فرمایا کہ تب بھی یہ لوگ ماننے والے نہ تھے اس وقت کچھ اور احتمالات پیدا کرتے۔
Top