Tafseer-al-Kitaab - Ash-Shu'araa : 200
كَذٰلِكَ سَلَكْنٰهُ فِیْ قُلُوْبِ الْمُجْرِمِیْنَؕ
كَذٰلِكَ : اسی طرح سَلَكْنٰهُ : یہ چلایا ہے (انکار داخل کردیا ہے) فِيْ قُلُوْبِ : دلوں میں الْمُجْرِمِيْنَ : مجرم (جمع)
اس طرح ہم نے اس (ایمان نہ لانے) کو مجرموں کے دلوں میں جما رکھا ہے۔
[34] یعنی جو آدمی جرائم اور گناہوں کا خوگر ہوجاتا ہے اور اپنے قویٰ کو شرارت اور سرکشی میں لگا دیتا ہے تو اللہ بھی اپنی عادت کے مواقف اسے ڈھیل دیتا ہے اور اس کے دل میں انکار و تکذیب کے اثر کو جاگزیں کر دیتا ہے۔
Top