Tafseer-al-Kitaab - Ash-Shu'araa : 219
وَ تَقَلُّبَكَ فِی السّٰجِدِیْنَ
وَتَقَلُّبَكَ : اور تمہارا پھرنا فِي : میں السّٰجِدِيْنَ : سجدہ کرنے والے (نمازی)
اور سجدہ گزار لوگوں میں (بھی) تمہاری حرکات و سکنات کو دیکھتا ہے۔
[37] یعنی جب تم جماعت کی نماز میں نقل و حرکت یعنی سجدہ و رکوع کرتے ہو، یا یہ مطلب ہے کہ جب تم اپنے سجدہ گزار ساتھیوں کی معیت میں لوگوں کی اصلاح کے لئے دوڑ دھوپ کرتے ہو۔
Top