Tafseer-al-Kitaab - Ash-Shu'araa : 40
لَعَلَّنَا نَتَّبِعُ السَّحَرَةَ اِنْ كَانُوْا هُمُ الْغٰلِبِیْنَ
لَعَلَّنَا : تاکہ ہم نَتَّبِعُ : پیروی کریں السَّحَرَةَ : جادوگر (جمع) اِنْ : اگر كَانُوْا هُمُ : ہوں وہ الْغٰلِبِيْنَ : غالب (جمع)
تاکہ اگر جادوگر غالب آجائیں تو ہم انھیں کی راہ پر رہیں۔
[10] فرعون کو یقین تھا کہ اس کے جادوگروں کی پارٹی کامیاب رہے گی اور اسی کو صداقت و حقانیت کا معیار قرار دے کر منادی کرا دی تھی کہ سب لوگ اپنے ملکی اور سرکاری ماہرین کے کمالات کا مشاہدہ کریں اور مشاہدے کے بعد اپنے دین فرعونی پر اور زیادہ جم جائیں۔
Top