Tafseer-al-Kitaab - Faatir : 5
یٰۤاَیُّهَا النَّاسُ اِنَّ وَعْدَ اللّٰهِ حَقٌّ فَلَا تَغُرَّنَّكُمُ الْحَیٰوةُ الدُّنْیَا١ٙ وَ لَا یَغُرَّنَّكُمْ بِاللّٰهِ الْغَرُوْرُ
يٰٓاَيُّهَا النَّاسُ : اے لوگو اِنَّ : بیشک وَعْدَ اللّٰهِ : اللہ کا وعدہ حَقٌّ : سچا فَلَا تَغُرَّنَّكُمُ : پس ہرگز تمہیں دھوکے میں نہ ڈال دے الْحَيٰوةُ الدُّنْيَا ۪ : دنیا کی زندگی وَلَا يَغُرَّنَّكُمْ : اور تمہیں دھوکے میں نہ ڈال دے بِاللّٰهِ : اللہ سے الْغَرُوْرُ : دھوکہ باز
لوگو، اللہ کا وعدہئ (آخرت) یقینا برحق ہے، تو ایسا نہ ہو کہ دنیا کی زندگی تمہیں دھوکے میں ڈالے رہے اور (شیطان) دغاباز اللہ کے بارے میں تمہیں دھوکہ دے۔
[2] دنیا کی زندگی کا دھوکے میں ڈالنا یہ ہے کہ آدمی اس کی لذتوں میں مشغول ہو کر آخرت کو بھول جائے اور شیطان کا دھوکہ دینا یہ کہ آدمی کے دل میں یہ وسوسہ ڈالے کہ گناہوں سے مزہ اٹھا لو، اللہ غفورُ رَّحیم ہے۔
Top