Tafseer-al-Kitaab - An-Nisaa : 130
وَ اِنْ یَّتَفَرَّقَا یُغْنِ اللّٰهُ كُلًّا مِّنْ سَعَتِهٖ١ؕ وَ كَانَ اللّٰهُ وَاسِعًا حَكِیْمًا
وَاِنْ : اور اگر يَّتَفَرَّقَا : دونوں جدا ہوجائیں يُغْنِ اللّٰهُ : اللہ بےنیاز کردے گا كُلًّا : ہر ایک کو مِّنْ : سے سَعَتِهٖ : اپنی کشائش سے وَكَانَ : اور ہے اللّٰهُ : اللہ وَاسِعًا : کشائش والا حَكِيْمًا : حکمت والا
اور اگر (میاں بیوی میں موافقت کی کوئی صورت نہ بن پڑے اور) وہ (ایک دوسرے سے) جدا ہوجائیں تو اللہ اپنی فراخی سے (دونوں میں سے) ہر ایک کو (دوسرے کی محتاجی سے) بےنیاز کردے گا اور اللہ بڑی وسعت والا (اور) حکمت والا ہے۔
Top