Tafseer-al-Kitaab - Al-Maaida : 4
یَسْئَلُوْنَكَ مَا ذَاۤ اُحِلَّ لَهُمْ١ؕ قُلْ اُحِلَّ لَكُمُ الطَّیِّبٰتُ١ۙ وَ مَا عَلَّمْتُمْ مِّنَ الْجَوَارِحِ مُكَلِّبِیْنَ تُعَلِّمُوْنَهُنَّ مِمَّا عَلَّمَكُمُ اللّٰهُ١٘ فَكُلُوْا مِمَّاۤ اَمْسَكْنَ عَلَیْكُمْ وَ اذْكُرُوا اسْمَ اللّٰهِ عَلَیْهِ١۪ وَ اتَّقُوا اللّٰهَ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ سَرِیْعُ الْحِسَابِ
يَسْئَلُوْنَكَ : آپ سے پوچھتے ہیں مَاذَآ : کیا اُحِلَّ : حلال کیا گیا لَهُمْ : ان کے لیے قُلْ : کہ دیں اُحِلَّ : حلال کی گئیں لَكُمُ : تمہارے لیے الطَّيِّبٰتُ : پاک چیزیں وَمَا : اور جو عَلَّمْتُمْ : تم سدھاؤ مِّنَ : سے الْجَوَارِحِ : شکاری جانور مُكَلِّبِيْنَ : شکار پر دوڑائے ہوئے تُعَلِّمُوْنَهُنَّ : تم انہیں سکھاتے ہو مِمَّا : اس سے جو عَلَّمَكُمُ : تمہیں سکھایا اللّٰهُ : اللہ فَكُلُوْا : پس تم کھاؤ مِمَّآ : اس سے جو اَمْسَكْنَ : وہ پکڑ رکھیں عَلَيْكُمْ : تمہارے لیے وَاذْكُرُوا : اور یاد کرو (لو) اسْمَ : نام اللّٰهِ : اللہ عَلَيْهِ : اس پر وَاتَّقُوا : اور ڈرو اللّٰهَ : اللہ اِنَّ : بیشک اللّٰهَ : اللہ سَرِيْعُ : جلد لینے والا الْحِسَابِ : حساب
(اے پیغمبر، لوگ) تم سے پوچھتے ہیں کہ (کھانے کی) کون سی چیز ان کے لئے حلال کی گئی ہے۔ کہو کہ ساری پاکیزہ چیزیں تمہارے لئے حلال کردی گئی ہیں۔ اور شکاری جانور تم نے شکار کے لئے سدھائے ہوں (اور شکار کا طریقہ) جیسا تم کو اللہ نے سکھایا ہے (یعنی اللہ کی دی ہوئی عقل و ذہانت سے تم نے نکال لیا ہے) ویسا ہی تم نے ان کو سکھا دیا ہو تو (یہ شکاری جانور) جو (شکار) پکڑ کر رکھیں تو تم اسے (بےکھٹکے) کھا سکتے ہو، البتہ اس پر اللہ کا نام لے لو اور اللہ سے ڈرتے رہو (اور یاد رکھو کہ) اللہ حساب لینے میں بہت تیز ہے۔
[11] جن کی حرمت قرآن و سنت سے ثابت نہیں ہے۔ [12] یعنی شکاری جانور کو چھوڑتے وقت بسم اللہ کہو، اس کے بعد اگر شکار زندہ ملے تو پھر اللہ کا نام لے کر اسے ذبح کرلینا چاہئے۔ اگر زندہ نہ ملے تو اس کے بغیر ہی وہ حلال ہوگا کیونکہ شکاری جانور چھوڑتے وقت اللہ کا نام لیا جا چکا تھا۔ تیر کا شکار بھی اسی حکم میں داخل ہے۔
Top