Tafseer-al-Kitaab - Al-Maaida : 78
لُعِنَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا مِنْۢ بَنِیْۤ اِسْرَآءِیْلَ عَلٰى لِسَانِ دَاوٗدَ وَ عِیْسَى ابْنِ مَرْیَمَ١ؕ ذٰلِكَ بِمَا عَصَوْا وَّ كَانُوْا یَعْتَدُوْنَ
لُعِنَ : لعنت کیے گئے (ملعون ہوئے الَّذِيْنَ كَفَرُوْا : جن لوگوں نے کفر کیا مِنْ : سے بَنِيْٓ اِسْرَآءِيْلَ : بنی اسرائیل عَلٰي : پر لِسَانِ : زبان دَاوٗدَ : داود وَعِيْسَى : اور عیسیٰ ابْنِ مَرْيَمَ : ابن مریم ذٰلِكَ : یہ بِمَا : اس لیے عَصَوْا : انہوں نے نافرمانی کی وَّكَانُوْا : اور وہ تھے يَعْتَدُوْنَ : حد سے بڑھتے
بنی اسرائیل میں سے جن لوگوں نے کفر کیا ان پر (پہلے) داؤد اور (پھر) مریم کے بیٹے عیسیٰ کی زبان سے لعنت کی گئی کیونکہ وہ نافرمانی کرتے تھے اور حد سے گزر گئے تھے
[47] ان دونوں لعنتوں کا ذکر عہد عتیق کے صحیفہ زبور اور عہد جدید کے صحیفہ متیٰ میں علی الترتیب موجود ہے۔ داؤد (علیہ السلام) نے قانون سبت توڑنے پر اور عیسیٰ (علیہ السلام) نے ان کی نبوت کا انکار کرنے پر بنی اسرائیل پر لعنت بھیجی۔
Top