Tafseer-al-Kitaab - Al-Maaida : 79
كَانُوْا لَا یَتَنَاهَوْنَ عَنْ مُّنْكَرٍ فَعَلُوْهُ١ؕ لَبِئْسَ مَا كَانُوْا یَفْعَلُوْنَ
كَانُوْا لَا يَتَنَاهَوْنَ : ایک دوسرے کو نہ روکتے تھے عَنْ : سے مُّنْكَرٍ : برے کام فَعَلُوْهُ : وہ کرتے تھے لَبِئْسَ : البتہ برا ہے مَا كَانُوْا : جو وہ تھے يَفْعَلُوْنَ : کرتے
اور جو برے کام وہ کرتے تھے ان سے وہ ایک دوسرے کو منع نہ کرتے تھے۔ (کیا ہی) برے فعل تھے جو وہ کیا کرتے تھے۔
[84] اس آیت سے معلوم ہوا کہ لوگوں کو برائی سے روکنا واجب ہے اور منع کرنے سے باز رہنا سخت گناہ ہے۔ کسی قوم کا بگاڑ اسی وقت سے شروع ہوجاتا ہے جب اس کے غلط کار لوگوں کو ملامت کرنے کی بجائے قوم انہیں غلط کاری کے لئے آزاد چھوڑ دیتی ہے۔
Top