Tafseer-al-Kitaab - Al-Maaida : 93
لَیْسَ عَلَى الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ جُنَاحٌ فِیْمَا طَعِمُوْۤا اِذَا مَا اتَّقَوْا وَّ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ ثُمَّ اتَّقَوْا وَّ اٰمَنُوْا ثُمَّ اتَّقَوْا وَّ اَحْسَنُوْا١ؕ وَ اللّٰهُ یُحِبُّ الْمُحْسِنِیْنَ۠   ۧ
لَيْسَ : نہیں عَلَي : پر الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا : جو لوگ ایمان لائے وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ : اور انہوں نے عمل کیے نیک جُنَاحٌ : کوئی گناہ فِيْمَا : میں۔ جو طَعِمُوْٓا : وہ کھاچکے اِذَا : جب مَا اتَّقَوْا : انہوں نے پرہیز کیا وَّاٰمَنُوْا : اور وہ ایمان لائے وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ : اور انہوں نے عمل کیے نیک ثُمَّ اتَّقَوْا : پھر وہ ڈرے وَّاٰمَنُوْا : اور ایمان لائے ثُمَّ : پھر اتَّقَوْا : وہ ڈرے وَّاَحْسَنُوْا : اور انہوں نے نیکو کاری کی وَاللّٰهُ : اور اللہ يُحِبُّ : دوست رکھتا ہے الْمُحْسِنِيْنَ : نیکو کار (جمع)
جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے نیک عمل (بھی) کئے وہ جو کچھ (حرمت کے حکم سے پہلے) کھا (پی) چکے ہیں اس کے لئے ان پر کوئی گناہ نہیں جب کہ وہ (آئندہ کے لئے) پرہیزگار ہوگئے اور ایمان لائے اور نیک کام کئے (اور جب انہیں کسی بات سے روکا گیا) تو (اس سے بھی) پرہیز کیا اور (حکم الٰہی پر) ایمان لائے اور (اسی طرح) پھر (روکے گئے تو پھر بھی) پرہیز کیا (اور حکم الٰہی پر ایمان لائے) اور اچھے کام کئے، (تو یقینا ایسے لوگوں سے ان کی سابقہ لغزشوں پر کوئی مواخذہ نہیں، وہ نیکو کار ہیں) اور اللہ نیکو کاروں کو دوست رکھتا ہے۔
Top