Tafseer-al-Kitaab - An-Najm : 38
اَلَّا تَزِرُ وَازِرَةٌ وِّزْرَ اُخْرٰىۙ
اَلَّا : کہ نہیں تَزِرُ وَازِرَةٌ : بوجھ اٹھائے گا کوئی بوجھ اٹھانے والا وِّزْرَ اُخْرٰى : بوجھ کسی دوسرے کا
(ان صحیفوں میں لکھا ہے) کہ کوئی (شخص) دوسرے (کے گناہ) کا بوجھ (اپنی گردن پر) نہیں لے گا،
[16] یعنی اصل مجرم کو اس بناء پر چھوڑا نہیں جاسکتا کہ اس کا گناہ کوئی دوسرا شخص اپنے اوپر لے رہا ہے اور اپنے آپ کو اس کی سزا بھگتنے کے لئے پیش کر رہا ہے۔
Top