Tafseer-al-Kitaab - An-Najm : 9
فَكَانَ قَابَ قَوْسَیْنِ اَوْ اَدْنٰىۚ
فَكَانَ قَابَ : تو تھا اندازے سے۔ برابر قَوْسَيْنِ : دو کمان کے اَوْ اَدْنٰى : یا اس سے کم تر۔ قریب
(یہاں تک) پس وہ دو کمانوں کے برابر یا (اس سے بھی) کم فاصلہ رہ گیا۔
[6] یعنی جبرائیل پیغمبر ﷺ سے اتنے قریب ہوگئے کہ بس دو کمانوں کے بقدر یا اس سے بھی کچھ کم فاصلہ رہ گیا۔ اس تشبیہ میں اہل عرب کے ذوق کا لحاظ ہے۔ وہ تیر وکمان والے لوگ تھے اس وجہ سے غایت قریب کی تعبیر کے لئے ایک کمان دو کمانوں کے بقدر تشبیہ استعمال کرتے تھے جس طرح ہم گز بھر یا دوگز کے الفاظ بولتے ہیں۔
Top