Tafseer-al-Kitaab - Al-A'raaf : 176
وَ لَوْ شِئْنَا لَرَفَعْنٰهُ بِهَا وَ لٰكِنَّهٗۤ اَخْلَدَ اِلَى الْاَرْضِ وَ اتَّبَعَ هَوٰىهُ١ۚ فَمَثَلُهٗ كَمَثَلِ الْكَلْبِ١ۚ اِنْ تَحْمِلْ عَلَیْهِ یَلْهَثْ اَوْ تَتْرُكْهُ یَلْهَثْ١ؕ ذٰلِكَ مَثَلُ الْقَوْمِ الَّذِیْنَ كَذَّبُوْا بِاٰیٰتِنَا١ۚ فَاقْصُصِ الْقَصَصَ لَعَلَّهُمْ یَتَفَكَّرُوْنَ
وَلَوْ : اور اگر شِئْنَا : ہم چاہتے لَرَفَعْنٰهُ : اسے بلند کرتے بِهَا : ان کے ذریعہ وَلٰكِنَّهٗٓ : اور لیکن وہ اَخْلَدَ : گرپڑا (مائل ہوگیا) اِلَى الْاَرْضِ : زمین کی طرف وَاتَّبَعَ : اور اس نے پیروی کی هَوٰىهُ : اپنی خواہش فَمَثَلُهٗ : تو اس کا حال كَمَثَلِ : مانند۔ جیسا الْكَلْبِ : کتا اِنْ : اگر تَحْمِلْ : تو لادے عَلَيْهِ : اس پر يَلْهَثْ : وہ ہانپے اَوْ تَتْرُكْهُ : یا اسے چھوڑ دے يَلْهَثْ : ہانپے ذٰلِكَ : یہ مَثَلُ : مثال الْقَوْمِ : لوگ الَّذِيْنَ : وہ جو کہ كَذَّبُوْا : انہوں نے جھٹلایا بِاٰيٰتِنَا : ہماری آیات فَاقْصُصِ : پس بیان کردو الْقَصَصَ : (قصے) لَعَلَّهُمْ : تاکہ وہ يَتَفَكَّرُوْنَ : وہ غور کریں
اور اگر ہم چاہتے تو اس کا مرتبہ ان نشانیوں کے ذریعے بلند کردیتے، مگر وہ تو دنیا کی طرف مائل ہوگیا اور اپنی خواہش نفس کی پیروی کرنے لگا۔ پس اس کی مثال اس کتے کی سی ہوگئی کہ اگر تم اس پر حملہ کرو تو زبان لٹکائے رہے اور اسے چھوڑ دو تو بھی زبان لٹکائے رہے۔ ایسی ہی مثال ان لوگوں کی ہے جنہوں نے ہماری آیتوں کو جھٹلایا۔ پس (اے پیغمبر، ) یہ حکایتیں (ان) لوگوں کو سناؤ تاکہ یہ (غورو) فکر کریں۔
[68] مفسرین نے اختلاف کیا ہے کہ اس آیت کا مصداق کون شخص ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ یہ آیت ہر اس شخص پر صادق آتی ہے جو دین حق کی نعمت پا چکنے کے بعد اس کا تارک ہوگیا ہو اور دنیوی لذتوں میں کھپ کر رہ گیا۔
Top