Tafseer-al-Kitaab - Al-A'raaf : 23
قَالَا رَبَّنَا ظَلَمْنَاۤ اَنْفُسَنَا١ٚ وَ اِنْ لَّمْ تَغْفِرْ لَنَا وَ تَرْحَمْنَا لَنَكُوْنَنَّ مِنَ الْخٰسِرِیْنَ
قَالَا : ان دونوں نے کہا رَبَّنَا : اے ہمارے رب ظَلَمْنَآ : ہم نے ظلم کیا اَنْفُسَنَا : اپنے اوپر وَاِنْ : اور اگر لَّمْ تَغْفِرْ لَنَا : نہ بخشا تونے ہمیں وَتَرْحَمْنَا : اور ہم پر رحم (نہ) کیا لَنَكُوْنَنَّ : ہم ضرور ہوجائیں گے مِنَ : سے الْخٰسِرِيْنَ : خسارہ پانے والے
دونوں بول اٹھے، '' اے ہمارے رب، ہم نے اپنی جانوں پر (بڑا) ظلم کیا اور اگر تو نے معاف نہ کیا اور ہم پر رحم نہ فرمایا تو یقینا ہم خسارہ پانے والوں میں ہوجائیں گے ''۔
[9] یہ آیت بتاتی ہے کہ انسان کی اصل خوبی جو اسے شیطان سے بہتر بناتی ہے یہ ہے کہ جب اس سے کوئی قصور ہوجائے تو وہ نادم ہو کر اللہ سے معافی مانگے بخلاف اس کے شیطان کو جس چیز نے ذلیل و خوار کیا وہ یہ تھی کہ وہ قصور کر کے اللہ کے مقابلے میں اکڑ گیا اور بغاوت پر اتر آیا۔
Top