Tafseer-al-Kitaab - Al-Insaan : 7
یُوْفُوْنَ بِالنَّذْرِ وَ یَخَافُوْنَ یَوْمًا كَانَ شَرُّهٗ مُسْتَطِیْرًا
يُوْفُوْنَ : وہ پوری کرتے ہیں بِالنَّذْرِ : (اپنی) نذریں وَيَخَافُوْنَ : اور وہ ڈر گئے يَوْمًا : اس دن سے كَانَ : ہوگی شَرُّهٗ : اس کی بُرائی مُسْتَطِيْرًا : پھیلی ہوئی
یہ (وہ لوگ ہوں گے جو دنیا میں اپنی) نذریں پوری کرتے ہیں۔ اور اس دن سے ڈرتے ہیں جس کی آفت ہمہ گیر ہوگی
[6] نذر کی تشریح کے لئے ملاحظہ ہو سورة بقرہ حاشیہ 182 صفحہ 113۔ یہاں ان نیک بندوں کے اوصاف میں ایفائے نذر کو خاص طور پر نمایاں کیا گیا ہے۔ مطلب یہ ہے کہ جو لوگ اپنی نذروں کے پورے کرنے کا اہتمام رکھتے ہیں ان سے ان نیکیوں کی بدرجہ اولیٰ اہتمام کی توقع ہے جو ان کے رب نے ان پر واجب ٹھہرائی ہے۔
Top