Taiseer-ul-Quran - Hud : 79
قَالُوْا لَقَدْ عَلِمْتَ مَا لَنَا فِیْ بَنٰتِكَ مِنْ حَقٍّ١ۚ وَ اِنَّكَ لَتَعْلَمُ مَا نُرِیْدُ
قَالُوْا : وہ بولے لَقَدْ عَلِمْتَ : تو تو جانتا ہے مَا لَنَا : ہمارے لیے نہیں فِيْ بَنٰتِكَ : تیری بیٹیوں میں مِنْ : کوئی حَقٍّ : حق وَاِنَّكَ : اور بیشک تو لَتَعْلَمُ : خوب جانتا ہے مَا نُرِيْدُ : ہم کیا چاہتے ہیں
وہ کہنے لگے : تم یہ تو جانتے ہو کہ تمہاری بیٹیوں سے ہمیں کوئی دلچسپی 89 نہیں اور یہ بھی جانتے ہو کہ ہم کیا چاہتے ہیں ؟
89 یعنی اس قوم کا مزاج اس قدر بگڑ چکا تھا کہ اخلاقی انحطاط اس قدر واقع ہوچکا تھا کہ حلال کام سے فائدہ اٹھانے میں ان کی دلچسپیاں ہی ختم ہوگئی تھیں ان کی ساری دلچسپیاں لونڈے بازی جیسے مکروہ حرام اور خلاف فطرت فعل پر ہی مرکوز ہو کر رہ گئی تھیں اور جب کوئی قوم حرام کاموں کی نہ صرف عادی ہوجائے بلکہ اس میں دلچسپی لینے اور فخر محسوس کرنے لگے تو ایسی قوم کا علاج یہی ہے کہ اسے صفحہ ہستی سے نیست و نابود کرکے اللہ کی زمین کو ایسی نجاست سے پاک کردیا جائے۔
Top