Taiseer-ul-Quran - Al-Anbiyaa : 21
اَمِ اتَّخَذُوْۤا اٰلِهَةً مِّنَ الْاَرْضِ هُمْ یُنْشِرُوْنَ
اَمِ : کیا اتَّخَذُوْٓا : انہوں نے بنالیا اٰلِهَةً : کوئی معبود مِّنَ الْاَرْضِ : زمین سے هُمْ : وہ يُنْشِرُوْنَ : انہیں اٹھا کھڑا کریں گے
کیا انہوں نے زمین میں ایسے الٰہ بنا رکھے ہیں جو انھیں (عذاب الٰہی سے مرجانے کے بعد) زندہ 17 اٹھا کریں گے ؟
17 یَنْشُرُوْنَ کا مطلب ہے کسی بےجان چیز میں روح پھونک کر اسے زندہ کرنا، جلا دینا، اس لحاظ سے اس جملہ کے دو مطلب ہوسکتے ہیں۔ ایک تو وہ ہے جو ترجمہ میں بیان کیا گیا ہے کہ آیا ان کے معبودوں میں یہ طاقت ہے کہ جب وہ عذاب الٰہی سے ہلاک ہوجائیں تو ان کے معبود انھیں دوبارہ زندہ کردکھائیں۔ اور دوسرا مطلب یہ ہے کہ کیا ان میں یہ طاقت ہے کہ وہ کسی بھی مادہ اور بےجان چیز میں روح پھونک کر اسے زندہ بنادیں۔ اور اگر وہ یہ کام نہیں کرسکتے تو پھر وہ الٰہ کیسے بن سکتے ہیں ؟
Top