Taiseer-ul-Quran - Ash-Shu'araa : 195
بِلِسَانٍ عَرَبِیٍّ مُّبِیْنٍؕ
بِلِسَانٍ : زبان میں عَرَبِيٍّ : عربی مُّبِيْنٍ : روشن (واضح)
جو کہ فصیح عربی زبان 114 میں ہے۔
114 یعنی یہ وحی جو جبریل امین لے کر آپ کے دل پر اترا ہے بڑی فصیح، واضح اور شگفتہ زبان میں ہے۔ یہ اس لئے کہ آپ کی قوم عربی زبان بھی بولتی ہے اور سمجھتی ہے۔ اور اس کا مقصد یہ ہے کہ آپ جب انھیں ان کے انجام سے خبردار کریں تو بات پوری طرح ان کی سمجھ میں آسکے۔ یہ واضح رہے کہ وحی جلی کے الفاظ بھی من جانب اللہ القا ہوتے ہیں۔
Top