Taiseer-ul-Quran - Ash-Shu'araa : 85
وَ اجْعَلْنِیْ مِنْ وَّرَثَةِ جَنَّةِ النَّعِیْمِۙ
وَاجْعَلْنِيْ : اور تو مجھے بنا دے مِنْ وَّرَثَةِ : وارثوں میں سے جَنَّةِ : بہشت النَّعِيْمِ : نعمتوں والی
اور مجھے نعمتوں والی جنت کے وارثوں 61 میں شامل فرما
61 وارث تو وہ اس لحاظ سے ہوں گے کہ ان کے جد امجد کا اصل مسکن جنت ہی تھا۔ اور جنت کے وارث صالحین ہی ہوں گے۔ جن کے ساتھ ملانے کے لئے حضرت ابراہیم دعا فرما رہے ہیں۔
Top