Taiseer-ul-Quran - Al-Ankaboot : 42
اِنَّ اللّٰهَ یَعْلَمُ مَا یَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِهٖ مِنْ شَیْءٍ١ؕ وَ هُوَ الْعَزِیْزُ الْحَكِیْمُ
اِنَّ : بیشک اللّٰهَ : اللہ يَعْلَمُ : جانتا ہے مَا يَدْعُوْنَ : جو وہ پکارتے ہیں مِنْ : سے دُوْنِهٖ : اس کے سوا مِنْ شَيْءٍ : کوئی چیز وَهُوَ : اور وہ الْعَزِيْزُ : غالب زبردست ہے الْحَكِيْمُ : حکمت والا
یہ لوگ اللہ کو چھوڑ کر جس جس چیز کو پکارتے ہیں۔ اللہ اسے خوب جانتا 67 ہے اور وہی سب پر غالب اور حکمت 68 والا ہے۔
67 اس آیت کے دو مطلب ہیں۔ ایک تو ترجمہ سے ہی واضح ہے۔ دوسرا مطلب یہ ہے کہ اللہ خوب جانتا ہے کہ جن جن چیزوں کو یہ لوگ اللہ کے سوا پکارتے ہیں ان کی حقیقت کچھ بھی نہیں اور محض لاشی ہیں 68 یعنی اللہ کو نہ تو ان معبودوان باطل کی رفاقت مطلوب ہے۔ کیونکہ خود ہی سب سے زبردست اور سب پر غالب ہے۔ اور نہ ہی ان سے کسی قسم کے مشورہ کی ضرورت ہے کیونکہ حکیم مطلق ہے۔ اپنے ہر کام کی حکمت اور مصلحت سے خوب واقف ہے۔
Top