Taiseer-ul-Quran - Az-Zumar : 50
قَدْ قَالَهَا الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِهِمْ فَمَاۤ اَغْنٰى عَنْهُمْ مَّا كَانُوْا یَكْسِبُوْنَ
قَدْ قَالَهَا : یقینا یہ کہا تھا الَّذِيْنَ : جو لوگ مِنْ : سے قَبْلِهِمْ : ان سے پہلے فَمَآ اَغْنٰى : تو وہ نہ دور کیا عَنْهُمْ : ان سے مَّا : جو كَانُوْا يَكْسِبُوْنَ : وہ کرتے تھے
ایسی ہی بات ان لوگوں نے بھی کہی تھی جو ان سے 68 پہلے گزر چکے۔ پھر وہ چیز ان کے کسی کام نہ آئی جو وہ کما رہے تھے
68 انہیں لوگوں میں سے ایک قارون تھا۔ جس نے یہی بات کہی تھی کہ مجھے جو مال و دولت ملا ہے تو اس کی وجہ میرا ذاتی علم، تجربہ اور قابلیت ہے۔ پھر جب اسے اسی کے خزانوں سمیت زمین میں دھنسا دیا گیا تو اس وقت نہ اس کا مال و دولت کسی کام آسکا اور نہ جاہ و حشم۔
Top