Taiseer-ul-Quran - Adh-Dhaariyat : 24
هَلْ اَتٰىكَ حَدِیْثُ ضَیْفِ اِبْرٰهِیْمَ الْمُكْرَمِیْنَۘ
هَلْ اَتٰىكَ : کیا آئی تمہارے پاس حَدِيْثُ : بات (خبر) ضَيْفِ اِبْرٰهِيْمَ : ابراہیم کے مہمان الْمُكْرَمِيْنَ : معزز
(اے نبی ﷺ ! ) کیا آپ کے پاس 18 ابراہیم کے معزز مہمانوں کی بات 19 بھی پہنچی ؟
18 سیدنا ابراہیم کے ہاں فرشتوں کا سیدنا اسحٰق کی خوشخبری دینے کا ذکر پہلے سورة ہود کی آیت 69 تا 76، سورة حجر آیت 51 تا 60 اور سورة عنکبوت کی آیت نمبر 31، 32 میں گزر چکا ہے وہ حواشی بھی دیکھ لیے جائیں۔ 19 سیدنا ابراہیم (علیہ السلام) کے ہاں فرشتوں کی آمد :۔ یہ معزز مہمان فرشتے تھے اور بعض مفسرین کے نزدیک یہ تین فرشتے تھے۔ سیدنا جبرائیل، سیدنا میکائیل اور سیدنا اسرافیل جو انسانی شکلوں میں آئے تھے۔
Top