Taiseer-ul-Quran - Adh-Dhaariyat : 60
فَوَیْلٌ لِّلَّذِیْنَ كَفَرُوْا مِنْ یَّوْمِهِمُ الَّذِیْ یُوْعَدُوْنَ۠   ۧ
فَوَيْلٌ : پس ہلاکت ہے لِّلَّذِيْنَ كَفَرُوْا : ان لوگوں کے لیے جنہوں نے کفر کیا مِنْ يَّوْمِهِمُ : ان کے اس دن سے الَّذِيْ : وہ جو يُوْعَدُوْنَ : وہ وعدہ کیے جاتے ہیں
کفر کرنے والوں کے لئے اس دن تباہی ہوگی 52 جس دن سے انہیں ڈرایا جارہا ہے۔
52 یہ وعدہ کا دن قیامت کا دن بھی ہوسکتا ہے، ان کی موت کا بھی اور بدر کا دن بھی، جو دن بھی ہو ان کی تباہی بہرحال یقینی ہے۔ پھر معلوم نہیں یہ کس خوشی میں جلدی مچا رہے ہیں ؟
Top